Health

عوام نے احتیاط نہ کی تو دوبارہ لاک ڈاؤن کرنا پڑیگا:شبلی فراز

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کھولنے کی کامیابی میں عوام کا تعاون درکار ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں شبلی فراز نے کہا کہ ہمیں عوام کی صحت کی حفاظت اور معاشی روانی کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا فیصلہ […]

لاہور کورونا وائرس کا گڑھ بن گیا ہے:ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور(نمائندہ آفتاب)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہےکہ لاہور کورونا وائرس کا گڑھ بنتا جارہا ہے۔ نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں سیمپلنگ کررہے ہیں اور لاہور میں کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ لاہور میں اب تک […]

این ڈی ایم کی جانب سے ہسپتالوں کو 40 لاکھ ماسکس کی فراہمی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اب تک ملک بھر کے ہسپتالوں کو مجموعی طور پر 40 لاکھ سے زائد ماسکس اور 9 لاکھ 55 ہزار سے زائد حفاظتی سوٹس بھجوائے جاچکے ہیں۔ این ڈی ایم اے کے اعدادوشمار کے مطابق این ڈی ایم اے نے 4 مراحل میں چاروں صوبوں سمیت […]

کورونا فنڈ،وزیراعلیٰ کی ڈاکٹروں کی تنخواہ نہ کاٹنے کی ہدایت

لاہور(نمائندہ آفتاب)وزیراعلیٰ پنجاب نے کورونا ریلیف فنڈ کے لیے ڈاکٹروں کی تنخواہ نہ کاٹنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہدایت کی ہےکہ ڈاکٹرز ہمارے فرنٹ لائن سپاہی ہیں ان کی تنخواہ نہ کاٹی جائے، ہم کورونا مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کو ہر ممکن سہولت دیں گے۔ دوسری جانب محکمہ صحت […]

وزارت صحت نے کورونا سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت قومی صحت نے کورونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے۔ وزارت قومی صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والوں میں بڑی تعداد مردوں کی ہے اور وائرس سے انتقال کرنے والے 80 فیصد افراد 51 برس سے زائد عمرکے مرد ہیں۔ […]

پاکستان میں طبی شعبے سے وابستہ 399 افراد کورونا کا شکار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں جہاں عام افراد کورونا وائرس کا شکار ہورہے ہیں وہیں صحت کے شعبے سے وابستہ 399 افراد کو بھی اب تک یہ وائرس اپنا نشانہ بناچکا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ملک بھر کے 399 ہیلتھ پروفیشنلز میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔ جن میں 193 ڈاکٹر، 61 […]

رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید بھی کورونا وائرس میں مبتلا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔ ترجمان جماعت اسلامی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی کراچی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ رکن اسمبلی نے گزشتہ […]

کورونا،ڈھائی ہزار تبلیغی ارکان کے ٹیسٹ منفی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ میں کورونا کو شکست دینے سے متعلق ایک اور اچھی خبر سامنے آئی ہے جہاں تقریباً ڈھائی ہزار تبلیغی ارکان کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ میڈیا نیوز کےمطابق ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 2889تبلیغیوں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 437 مثبت اور 2452 منفی آئے […]

کورونا،99 سالہ ریٹائرڈ فوجی نے واک کرکے ایک کروڑ پاؤنڈ اکٹھا کرلیے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)جنگ عظیم دوم میں خدمات انجام دینے والے 99 سالہ ریٹائرڈ کیپٹن نے واک کرکے ایک کروڑ پاؤنڈ چندہ جمع کرلیا۔ ریٹائرڈ کیپٹن ٹام مور نے گزشتہ ہفتے کورونا کیخلاف ملک میں ہر اول دستے کی مدد کے لیے اپنے باغ میں واک کا آغاز کیا جس سے انہوں نے ایک کروڑ پاونڈ سے […]

کورونا کے علاج کے لیے جعلی ادویات سے محتاط رہنے کا مشورہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کے علاج کیلئے سامنے آنے والے جعلی ادویات کے استعمال کے بارے میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے جعلی ادویات سے محتاط رہنے کے بارے میں ایڈوائزری جاری کردی۔ کورونا وائرس کے علاج کیلئے سامنے آنے والے جعلی ادویات، ویکسین اور میڈیکل پراڈکٹس کے استعمال کے بارے میں عالمی ادارہ صحت […]