Injured

لاہور میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے 3 افراد زخمی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)راوی روڈ اور بادامی باغ میں کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق راوی روڈ پر سائیکل پر سوار دو دوست احمد اور وسیم کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہو گئے جب کہ بادامی باغ کے علاقے میں حسن نامی نوجوان ماتھے پر ڈور پھرنے […]

بھارتی اور چینی فوج کی جھڑپ،متعدد فوجی زخمی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی کی شمال مشرقی ریاست سِکم کی سرحد پر بھارتی اور چینی فوج کی جھڑپ کے دوران متعدد فوجی زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تبت سے متصل بھارتی ریاست کی سرحد پر گشت کے دوران دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد دونوں جانب […]

ایل او سی فائرنگ، بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایل او سی کی خلاف ورزی پر پاکستان کی جانب سے بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ پھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور بلا اشتعال فائرنگ پر پاکستان نے سینئر بھارتی سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کرکے […]

جائیداد کا تنازع،چچا بھتیجا ایک دوسرے کی فائرنگ سے ہلاک

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جائیداد کے تنازع پر چچا اور بھتیجے نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس سے دونوں ہلاک ہوگئے۔ فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں اسلم نامی شخص نے دکان میں بیکری بنا رکھی تھی جس کی ملکیت پر اس کا اپنےچچا سے تنازع تھا، چچا ارشد بیکری پر آیا اور اس دوران دونوں […]

کینیڈا میں فائرنگ،خاتون پولیس افسر سمیت 16 افراد ہلاک

ٹورنٹو(مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈا کے صوبے نووا سکاشیا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے خاتون پولیس افسر سمیت 16 افراد ہلاک ہو گئے۔ کینیڈا کی فیڈرل پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نووا سکاشیا کے قصبے پورٹاپک میں پیش آیا جہاں ہلاک افراد کی لاشیں ایک گھر کے باہر اور اندر سے ملیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے […]

ایل او سی پر بھارتی فائرنگ،ایک بچہ شہید اور 4 شہری زخمی

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جس کے نتیجے میں ایک بچہ شہید اور 4 شہری زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بھارتی فورسز نے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے […]

ایل او سی پر بھارتی گولہ باری، متعدد شہری زخمی

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں آزاد کشمیر میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متعدد بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے […]

کراچی،نماز جمعہ سے روکنے پر پھر پولیس پر حملہ، خاتون ایس ایچ او زخمی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی سے روکنے پر شہری مشتعل ہوگئے اور پولیس پر پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں خاتون سٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) پیر آباد زخمی ہوگئیں۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے پیرآباد میں پابندی کے باوجود اصفہانی مسجد میں نماز جمعہ کا اجتماع ہوا […]

ملتان،امدادی رقم کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے خاتون جاں بحق،20 زخمی

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)احساس پروگرام کے تحت نقد رقم کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے ایک خاتون جاں بحق جب کہ 20 افراد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان کے قاسم پور سینٹر میں احساس پروگرام کے تحت مستحقین میں نقد رقوم کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔ جس کے نتیجے میں ایک خاتوں جاں […]

طالبان جنگجوؤں کے حملوں میں افغان فوج کے 19 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان جنگجوؤں کے دو حملوں میں افغان فوج کے 19 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دو صوبوں تخار اور زابل میں طالبان جنگجوؤں نے فوجی چیک پوسٹوں پر دھاوا بول دیا جس کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں مجموعی طور پر 19 […]