Punjab

پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 76398 ہوگئ

لاہور(نمائندہ آفتاب)ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 47 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1621 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 76398 تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک سندھ میں 503 اور پنجاب میں کورونا سے 540 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ […]

کورونا،پنجاب پولیس کے متاثرہ اہلکاروں کی تعداد 400 سے تجاوز کرگئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب پولیس کے مز ید 8 افسران و اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کی مجموعی تعداد 418 ہوگئی ہے۔ محکمہ پولیس کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں اب تک پولیس کے 18ہزار816 اہلکار و افسران کے ٹیسٹ کیےگئے جن میں سے 15ہزار921 اہلکار و افسران […]

عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے پر کوئی سزا مقرر نہ کی جاسکی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب نے واضح کیا ہے کہ عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے پر کوئی سزا مقرر نہیں کی گئی ہے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانہ کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں […]

پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 71101 ہوگئی

لاہور(نمائندہ آفتاب)ملک میں کورونا سے مزید 77 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1520 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 71101 تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک سندھ میں 481 اور پنجاب میں کورونا سے 475 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں […]

پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 66457 ہوگئی

لاہور(نمائندہ آفتاب)ملک میں کورونا کورونا کیسز اور اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور ایک روز میں کورونا سے مزید 78 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جو کہ نیا ریکارڈ ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 12 ہزار 20 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، اس […]

ملکی تاریخ میں پہلی بار پنجاب اسمبلی کا اجلاس مقامی ہوٹل میں ہوگا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ملکی تاریخ میں پہلی بار پنجاب اسمبلی کا اجلاس مقامی ہوٹل میں بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ رولز 235 کے تحت مقامی ہوٹل کے کرسٹل اور رائل گرینڈ ہالز کو اسمبلی چیمبر ڈکلیئر کر دیا گیا ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی کے مطابق اسمبلی کے ہال […]

پنجاب کی فلور ملوں نے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کی فلور ملوں نے آٹے کی فی کلو قیمت میں 6 روپے کا اضافہ کردیا۔ فلورملز ایسوسی ایشن کے مطابق آٹے کی قیمت میں حالیہ اضافے کےبعد 20 کلو کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 900 روپے جب کہ پرچون میں 925 روپے ہوجائےگی۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ جنوبی پنجاب […]

رکن پنجاب اسمبلی کی کورونا میں مبتلا اہلیہ کو ڈینگی بھی ہوگیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی مظفر علی شیخ کی کورونا وائرس میں مبتلا اہلیہ کو ڈینگی بھی ہوگیا۔ حافظ آباد سے رکن پنجاب اسمبلی مظفر شیخ کے اہل خانہ کے مطابق ان کی اہلیہ کا 10 روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ میو ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں۔ […]

پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 64028 ہوگئی

لاہور(نمائندہ آفتاب)ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 64 ہزار 28 ہوگئی ہے جبکہ 1317 اموات ہوچکی ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2636 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد […]

پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 61227 ہوگئی

لاہور(نمائندہ آفتاب)پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 61 ہزار 227 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد ایک ہزار 260 ہوگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 2 ہزار 76 کیسز رپورٹ ہوئے […]