Train

کل سے ملک بھر میں ٹرین سروس کا آغاز،ایس اوپیز جاری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ ریلوے نے ٹرین کا سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ایس او پیز جاری کردیے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ریلوے عامر نثار کے مطابق 2 ماہ بعد مسافر ٹرینیں کل 20 مئی سے شروع ہوجائیں گی اور پہلے مرحلے میں چاروں صوبوں سے30 ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔انہوں نےکہا کہ کل پہلی ٹرین پاکستان ایکسپریس […]

بھارت میں ٹرین کی زد میں آکر 17 مزدور ہلاک

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست مہاراشٹر ا کے شہر اورنگ آباد میں مال گاڑی کی زد میں آ کر 17 مزدور ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے مزدور بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے واپس آ رہے تھے کہ طویل سفر کے باعث رات کو آرام کی غرض سے خالی ریلوے ٹریک پر سو […]

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس،سکول 15 جولائی تک بند رہیں گے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کورونا وائرس کے باعث سکولوں کو 15 جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرائے اعلیٰ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ […]

لاہور سٹیشن پر قرنطینہ کی گئی اے سی بزنس کوچ میں آتشزدگی

لاہور(نمائندہ آفتاب)ریلوے سٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک پر کھڑی قرنطینہ کی گئی اے سی بزنس کوچ میں آگ لگ گئی۔ ریلوے حکام کی جانب سے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر لاہور ریلوے سٹیشن پر قرنطینہ بنائی گئیں اے سی بزنس کلاس کی متعدد مسافر بوگیوں میں سے پلیٹ فارم نمبر ایک پر […]

25 اپریل سے مسافر ٹرینوں کی بحالی ایک بار پھر مؤخر

لاہور(نمائندہ آفتاب)ملک میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے مسافر ٹرینوں کی 25 اپریل سے بحالی ایک بار پھر مؤخر کردی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ریلوے نے 25 اپریل سے 30 تک مسافر ٹرینوں کی بحالی کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھا تھا جس میں ٹرینوں کی بحالی […]

کورونا،پاکستان ریلوے کو 5 ارب سے زائد کا نقصان

لاہور(نمائندہ آفتاب)کورونا وائرس نے پاکستان ریلوے کو بھی شدید مالی بحران سے دوچار کردیا ہے اور اب تک 5 ارب سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹرین آپریشن کی معطلی سے پاکستان ریلوے کو 5 ارب 26 کروڑ کا نقصان ہوا ہے، مسافر ٹرینوں کی بندش سے ریلوے کو 3 ارب 20 […]

کورونا نہیں خوف و ہراس پھیلانا خطرناک ہے:شیخ رشید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کسی ملازم کو نہیں نکالا جارہا، کورونا نہیں خوف و ہراس خطرناک ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ کورونا نے دنیا بھر کی معیشت کو تباہ کیا، ریلوے کے سالانہ 7 کروڑ مسافر ہیں، روزانہ 2 لاکھ […]

بغیرقومی شناختی کارڈ سفرکرنے پر پابندی عائد کردی گئی

لاہور(ویب ڈیسک): حکومت نے مسافربسوں، ٹرینوں، ویگنوں پر سفرکرنے کیلئے قومی شناختی کارڈ کی شرط لازمی کردی ہے. مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفرکے دوران اپنا شناختی کارڈ اپنے پاس رکھیں. حکو مت پنجاب نے ضلع گجرات سمیت صو بے بھر کےتمام اضلاع کے رہائشی مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ […]