Buy website traffic cheap

مولانا طارق جمیل

مولانا طارق صیہونی ایجنڈے پرعمل پیرا؟ اوریامقبول جان کا سخت موقف

لاہور(ویب ڈیسک): معروف تجزیہ نگاراورسابق بیوروکریٹ اوریامقبول جان نے اپنے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کی آبادی کو کم کرنا صیہونی ایجنڈہ ہے اورریاست کو اس حوالے سے کوئی پالیسی بنانے سے گریزکرناچاہیے. مولانا طارق جمیل کی سپریم کورٹ کے زیرِاہتمام پاپولیشن کنٹرول کے حوالے سے منعقدہ سمپوزیم میں شرکت کے حوالے سے اوریامقبول جان کا کہنا تھا کہ ان کی شرکت سے انہیں دکھ پہنچاہے. انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کو بچے کم پیداکرنے کے متعلق کوئی ایجنڈہ دینے کا حق نہیں ہے لیکن کوئی بھی شخص اپنی مرضی سے یہ کام کرسکتا ہے. انہوں نے کہا کہ بچے کو ماں کے رحم میں آنے سے روکنا اوردوسرے طریقے استعمال کرنا اللہ کی رحمت کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے. ان کا مزید کہنا تھا کہ بچہ اللہ کی ذات پیداکرتی ہے کیا اللہ کی ذات کو اتنابھی پتہ نہیں‌کہ اس کی روزی روٹی کا بندوبست کرنا ہے. مسلمانوں کی آبادی کم کرنا یہودیوں‌کا ایجنڈہ ہے. امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اوربرطانوی تحقیقاتی ادارے سے اس حوالے سے کافی تجاویزدے چکے ہیں. اوریامقبول جان کا کہنا تھا کہ غیرمسلم کو پتہ ہے کہ مسلمانوں میں مہدی علیہ السلام نے پیدا ہونا ہے اس لیے وہ آبادی کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں .