Buy website traffic cheap

تونسہ شریف

تونسہ شریف میں مسافربس نہرمیں گرنے سے متعددافراد جاں بحق

لاہور(ویب ڈیسک): تونسہ شریف میں مسافربس نہرمیں گرنے سے متعدد افرادجاں بحق اورززخمی ہوگئے ہیں. تفصیلات کے مطابق تونسہ کے علاقے ہیڈسوبا کے مقام پر چشمہ رائٹ بینک کینال میں مسافر بس گر گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے،8 افراد کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے. ریسکیو حکام کے مطابق مسافر وہواسے ڈی جی خان جا رہی تھی کہ توہیڈسوبا کے مقام پرچشمہ رائٹ بینک کینال میں گرگئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے،8 افراد کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔بس میں 20 سے زائد مسافر سوارتھے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں،مسافروں کونکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

سند ھ میں موٹر سائیکلوں میں ٹریکر لگانے کا فیصلہ:سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال
لاہور(ویب ڈیسک )سندھ حکومت نے صوبے بھر میں موٹر سائیکلوں میں ٹریکر لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کردی ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادرشاہ کہتے ہیں کہ بائیکس میں ٹریکر لگانے سے موٹر سائیکل چوری ہونے کہ بعد ٹارگٹ کلنگ اور دیگر کارروائیوں میں استعمال ہونے سے بچ جائیں گی۔سندھ حکومت نے سندھ بھر کی نئی اور پرانی موٹر سائیکلوں میں میں ٹریکر لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کردی گئی ہے جو منظور ہونے کے بعد موٹر وہیکل بل میں ترمیم کی جائے گی جسے سندھ اسمبلی سے منظور کروایا جائے گا۔وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ کہتے ہیں کہ موٹر سائیکلز میں ٹریکرز لگانے کیلئے کمپنیز اور شوروم مالکان کو پابند کیا جائے گا۔ جس موٹر سائیکل میں ٹریکر نہیں ہوگا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے یہ فیصلہ سندھ بھر میں موٹر سائیکل چوری ہونے سے بچانے کیلئے کیا ہے۔ سید اویس قادرشاہ نے بتایا کہ موٹرسائیکل میں ٹریکر لگا ہوگا تو ہی محکمہ ایکسائز اسے رجسٹرڈ کرے گی۔ کراچی میں تمام موٹرسائیکلز میں ٹریکر لگانے کے متعلق تمام اداروں کو پابند کیا جائے گا۔