Buy website traffic cheap

Tayyip Erdogan, Departure, Pakistan, Turkey, Visit, Hammad Azhar

ترک صدر طیب اردگان دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ

لاہور(ویب ڈیسک): ترک طیب اردگان دو روزہ دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں. ترک صدر کو وفاقی وزیربرائے ریونیوحماد اظہرنے رخصت کیا.

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کا ترک صدر رجب طیب اردگان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ترکی نے صرف مسئلہ کشمیر پر ہی نہیں بلکہ ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر بھی کھل کر پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج پھر سے میں ترک صدر طیب اردگان کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ پاکستانی عوام نے ان کی تقریر کو بہت پسند کیا۔ میں نے ترک صدر سے کہا کہ اگر وہ پاکستان میں الیکشن لڑیں تو کلین سوئپ کر جائیں گے۔ جس طرح کشمیریوں پر ظلم کے خلاف ترک صدر نے آواز بلند کی، میں پاکستانی قوم کی طرف سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر بھارت کا علاقہ نہیں ہے۔ کشمیر کے لوگوں کے 6 مہینے سے زیادہ قید میں رکھا گیا ہے، ان کے حقوق سلب کیے ہوئے ہیں۔ بھارت نے کشمیری لیڈرز اور نوجوانوں کو جیل میں ڈالا ہوا ہے۔