Buy website traffic cheap

کرکٹ

بھارتی ٹیم نے کرکٹ کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کردی

لاہور(ویب ڈیسک) انڈیا ٹیمی نے شاندار کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے کرکٹ کی تاریخ تبدیل کردی ۔ بھارت نے آسٹریلیا کی سر زمین پر پہلی بار ٹیسٹ سریز جیت کر تاریخ رقم کردی۔
ذرائع کے مطابق : آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھا ٹیسٹ بارش کے باعث ڈرا ہونے سے بھارت نے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی۔
بھارت نے پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 622 رنز بناکر اننگز ڈکلئیر کی تھی، جس کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 300 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ فالو آن کے بعد آسٹریلیا کی دوسری اننگز کے محض 4 ہی اوورز ہوپائے تھے کہ بارش کے باعث کھیل ممکن نہ ہوسکا۔ جس وقت میچ کو ڈرا کیا گیا، اُس وقت آسٹریلیا کے مارکس ہارث 2 اور عثمان خواجہ 4 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ جس کے بعد بھارت کو ٹیسٹ میچ کا فاتح قرار دے دیا گیا۔ سیریز جیتنے کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ‘مجھے اس ٹیم کا حصہ ہونے پر اس سے زیادہ فخر کبھی محسوس نہیں ہوا’۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘یہ میری اب تک کی سب سے بڑی کامیابی ہے’۔
اس طرح کپتان ویرات کوہلی کی قیادت میں نہ صرف بھارت نے آسٹریلوی سر زمین پر پہلی سیریز جیتی بلکہ وہ کینگروز کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے والا پہلا ایشیائی ملک بھی بن گیا۔

معروف ترین کھلاڑی کوبنگلہ دیش پریمیئرلیگ کھیلنے کی اجازت نہ مل سکی
لاہور(ویب ڈیسک): ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل کو ڈھاکا میں ہونے کے باوجود بنگلا دیش پریمیئرلیگ کھیلنے کی اجازت نہ مل سکی۔سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل بی پی ایل میں رنگ پور رائیڈرز کی ٹیم میں شامل ہیں ، وہ 3 روز سے ڈھاکا میں موجود ہیں لیکن ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے این او سی نہ ملنے کے سبب انہیں بی پی ایل میں کھیلنے کی اجازت نہیں مل سکی ہے۔ بی پی ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی کے چیئرمین جلال یونس نے کہا ہے کہ ہر کھلاڑی کے پاس متعلقہ بورڈ کا این او سی ہونا ضروری ہوتا ہے، جبکہ کرس گیل کے پاس بورڈ کا این او سی نہیں ہے ۔ا نہوں نے کہا ہے کہ جونہی کرس گیل ویسٹ انڈیز بورڈ کا این او سی حاصل کر لیں گے وہ بی پی ایل کھیلنے کے اہل ہوں گے۔