وزیراعظم کے کورونا وائرس سے متعلق قوم سے خطاب کا ٹیکنالوجی سے تجزیہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ٹی فرم نے وزیراعظم کے کورونا وائرس سے متعلق قوم سے خطاب کا جدید ٹیکنالوجی سے تجزیہ کردیا ہے۔

میڈیا نیوز کے مطابق کراچی کی آئی ٹی فرم نے وزیراعظم کے کورونا وائرس سے متعلق قوم سے خطاب کا جدید ٹیکنالوجی سے تجزیہ کیا۔ وزیراعظم کے چہرے کے تاثرات کا مصنوعی ذہانت اورفیس ریکگنیشن ٹیکنالوجی سے تجزیہ کیا گیا۔

تجزیے کے مطابق وزیراعظم کے چہرے پردکھ، فکرمندی اورتشویش کے تاثرات کا غلبہ پایا گیا ہے تاہم وزیراعظم کے چہرے پردکھ اور فکر مندی کے بعد سب سے زیادہ اعتماد کے تاثرات ریکارڈ کیے گئے۔