Buy website traffic cheap


ٹنڈولکر نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ فنڈ میں مجموعی طور پر 50 لاکھ جمع کرادئے

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)سچن ٹنڈولکر نے کسی بھی بھارتی کھلاڑی سے زیادہ رقم کورونا فنڈ میں دیدی۔

سابق بھارتی کپتان نے مجموعی طور پر 50لاکھ روپے عطیہ کیے ہیں، کسی بھی بھارتی کھلاڑی نے اس سے زیادہ رقم جمع نہیں کرائی، انہوں نے 25لاکھ روپے وزیراعظم فنڈ اور اتنے ہی وزیراعلیٰ فنڈ میں جمع کروائے ہیں۔

اس سے قبل بھارتی کرکٹر عرفان اور یوسف پٹھان نے بڑودہ پولیس کو 4 ہزار ماسک دیئے ہیں، مہندرا سنگھ دھونی نے ایک این جی او کو ایک لاکھ روپے عطیہ کئے، اس سے قبل بی سی سی آئی کے صدر ساروگنگولی نے ضرورت مندوں کو مفت چاولوں کی تقسیم کیلیے 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔