Buy website traffic cheap


سانحہ تیزگام ایکسپریس، ڈی سی ملتان کا برن یونٹ اور نشترہسپتال کا دورہ

لاہور(ویب ڈیسک): سانحہ تیزگام ایکسپریس کے زخمیوں کے علاج معالجے کے جائزے کیلئے ڈپٹی کمشنرملتان عامر خٹک نے برن یونٹ اور نشتر ہسپتال کا دورہ کیا. برن یونٹ میں ٹرین حادثہ کے زخمیوں کے لیے گئے انتظامات کاجائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنرملتان نے تمام ڈاکٹرز اور سٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں. اس موقع پر ڈی سی ملتان عامرخٹک کا کہنا تھا کہ زخمیوں کے علاج کیلئے ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ ضلعی انتظامیہ فنڈز اور انتظامات کے حوالے سے مکمل سپورٹ کرے گی. ۔ایم ایس برنٹ یونٹ ڈاکٹر شعیب نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام ادویات ہسپتال میں دستیاب ہیں۔ ڈاکٹر اور سٹاف کی شفٹوں میں ڈیوٹی کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ ٹرین حدثہ کے زخمیوں کے لیے 30 اضافی بیڈ لگادئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنرملتان عامرخٹک نے نشتر ہسپتال کا بھی دورہ کیا اورنشتر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا سے ملاقات کی. ٹرین حادثہ کی ملتان لائی جانے والی میتوں سے متعلق انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں.