Buy website traffic cheap


دنیا کی تیز رفتار کار کو سڑکوں پر دوڑنے کی قانونی اجازت مل گئی

لاہور(ویب ڈیسک) رفتار کے شیدائیوں کو تیز رفتاری گاڑیوں میں بھی پسند ہوتی ہے، اسی لیے سپر کار کے بعد اب ہائپر کار کا زمانہ بھی پرانا ہوتا جا رہا ہے۔ تیز رفتار گاڑیاں پہلے صرف ریس کے ٹریک پر نظر آتی تھیں لیکن اب تیز رفتار کار کو سڑکوں پر فراٹے بھرنے کی قانونی اجازت بھی مل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق :اٹلی کی گاڑیاں بنانے والی کمپنی پن ان فرینا کی بنائی گئی یہ گاڑی سڑکوں پر دوڑنے والی گاڑیوں میں اب تک کی سب سے تیز رفتار کار ہو گی۔ اس گاڑی کا سر فہرست ہونا اس کی خوبصورتی یا اس کی قیمت 20 لاکھ یورو ہونا نہیں ہے بلکہ اس تیز رفتار گاڑی کے اہم ہونے کے بارے میں حال ہی میں جینیوا موٹر شو میں پردہ اٹھایا گیا تھا اور دنیا کی اس تیز رفتار گاڑی کی اہم بات یہ ہے کہ یہ ایک ‘الیکٹرک’ کار ہے۔ پن ان فرینا کا دعویٰ ہے کہ اس کی بتیستا صرف دو سیکنڈ میں 6-0 میل فی گھنٹہ کی رفتار دیتی ہے، 12 سیکنڈ سے کم میں 186 میل فی گھنٹہ اور زیادہ سے زیادہ 250 میل فی گھنٹہ رفتار پر دوڑ سکتی ہے۔ اس گاڑی کے بریک 1900 ہارس پاور کے ہیں جو فارمولا 1کار سے دگنے ہیں اور یہ گاڑی مکمل طور پر ماحول دوست ہے۔ کمپنی مالک کا کہنا ہے کہ اس گاڑی کے لیے مختلف ایروڈائنامکس استعمال کی گئی ہیں۔ الیکٹرک گاڑیوں میں پیٹرول گاڑیوں کے مقابلے میں انجن ٹھنڈا ہونے کا مسئلہ کم ہوتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اتنی قوت، پیچیدگی اور رفتار کے ساتھ گاڑی کو ڈیزائن کرنا بہت شاندار ہے۔ پن ان فرینا اس سے قبل 2008 میں ایک الیکڑک کار بنانے کی کوشش کر چکا ہے لیکن مالی مسائل کی وجہ سے کمپنی کو یہ منصوبہ بند کرنا پڑا تھا۔ یہ گاڑی صرف ایک جھلک ہے کہ الیکٹرک ٹیکنالوجی کس حد تک جا سکتی ہے۔