کورونا،پمز ہسپتال میں طبی عملے کی پہلی شہادت سامنے آگئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں کورونا وائرس سے طبی عملے کی پہلی شہادت سامنے آگئی۔

وفاقی دارالحکومت میں متعدد ڈاکٹرز اور طبی عملے کے ارکان کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے چلڈرن وارڈ کے آپریشن تھیٹر کے ٹیکنیشن ظفر اقبال جان کی بازی ہار گئے۔

چلڈرن وارڈ کے آپریشن تھیٹر کے ٹیکنیشن ظفر اقبال میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اور وہ 15 روز سے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھے۔