Buy website traffic cheap


حکومت مخالف آوازوں پر طنز کی بجائے کورونا پر توجہ دے:بلاول زرداری

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف مخالف آوازوں پر طنز کے بجائے کورونا پر توجہ دیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے نامورصحافیوں کوسوشل میڈیا پرگالیاں دینے اورنشانہ بنانے کی مہم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کوگالیاں دینے کے ٹرینڈ حکومت کے ناقدین کوخاموش کرانے کیلئے ایک اورحملہ ہے، گالیاں دے کرصحافیوں کو پیغام دیا جارہا ہے کہ یا تووہ خاموش رہیں یا خمیازہ بھگتنے کیلئے تیاررہیں۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ حکومت اورتحریک انصاف مخالف آوازوں پرطنزکے بجائے کورونا پرتوجہ دیں، اتنی محنت کورونا پر بیداری کیلئے کی جائے تووقت اور وسائل کا درست استعمال ہوگا۔