شعبان کا چاند نظر آگیا،یکم شعبان بروز جمعرات 26مارچ ہوگی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں شعبان کا چاند نظر آگیا اور یکم شعبان 1441 ہجری بروز جمعرات 26مارچ ہوگی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان نے شعبان المعظم کے چاند کی رویت کا اعلان کیا اور بتایا کہ شب برأت یعنی 15 شعبان بدھ 8 اپریل کو ہوگی۔