کورونا،لاہور پولیس کے متاثرہ اہلکاروں کی تعداد 115 ہوگئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور پولیس میں کورونا سے متاثرہ افسروں اور اہلکاروں کی تعداد 115 ہو گئی ہے جب کہ تین اہلکار اب تک وائرس سے شہید بھی ہو چکے ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق ایس پی سکیورٹی بلال ظفر شیخ، ایس پی سٹی انویسٹی گیشن توحید میمن، ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن اسد مظفر کورونا وائرس میں مبتلا ہیں جبکہ ڈی ایس پی سمن آباد وحید اسحاق اور انسپکٹر ظہیرالدین بابر کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او باغبانپورہ محمد رضا اور انچارج انوسٹی گیشن ڈیفنس سی عدنان مسعود بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

سی سی پی او ذوالفقار حمید کے مطابق اب تک 115 ملازمین کورونا وائرس سے دوچار ہوچکے ہیں جب کہ تین اہلکارشمس، رمضان عالم اور راؤ جاوید شہید ہو چکے ہیں تاہم 61 اہلکار صحت یاب ہوکر دوبارہ ڈیوٹی سنبھال چکے ہیں۔