پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 44672 ہوگئی

لاہور(نمائندہ آفتاب)ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 22 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 958 ہو گئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 44672 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 334 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 299 اور پنجاب میں 273 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 38 ، اسلام آباد 9، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

کُل ٹیسٹ: 400،292
صحتیاب مریض: 12،489 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورتحال
آج ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 874 کیسز اور 22 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن میں سندھ سے 706 کیسز 19 ہلاکتیں، بلوچستان 128 کیسز ایک ہلاکت، اسلام آباد 37 کیسز 2 ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔