پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 45898 ہوگئی

لاہور(نمائندہ آفتاب)ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 986 ہو گئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 45898 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 345 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 299 اور پنجاب میں 290 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 38 ، اسلام آباد 9، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

کُل ٹیسٹ: 414,254
صحتیاب مریض: 13,101 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورتحال
آج ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 122 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں اسلام آباد سے 104 اور آزاد کشمیر سے 18 کیسز سامنے آئے ہیں۔