پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 48091 ہوگئی

لاہور(نمائندہ آفتاب)ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 1017 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 48091تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 351 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 316 اور پنجاب میں 297 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 38، اسلام آباد 10، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

کُل ٹیسٹ: 429,600
صحتیاب مریض: 14,155 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورتحال
آج ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 112 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں اسلام آباد سے 97 اور آزاد کشمیر سے 15 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔