پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 71101 ہوگئی

لاہور(نمائندہ آفتاب)ملک میں کورونا سے مزید 77 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1520 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 71101 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک سندھ میں 481 اور پنجاب میں کورونا سے 475 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 473 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 47، اسلام آباد 27، گلگت بلتستان میں 11 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کُل ٹیسٹ: 547030
صحتیاب مریض: 25271 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورت حال
آج اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 2800 کیسز اور 77 ہلاکتیں سامنے آچکی ہیں جن میں پنجاب سے 952 کیسز 36 اموات، خیبرپختونخوا سے 487 کیسز اور 20 ہلاکتیں، بلوچستان میں 200 نئے کیسز اور ایک ہلاکت جبکہ سندھ میں 885 کیسز اور 16 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

اس کے علاوہ اسلام آباد سے 226 کیس اور 4 ہلاکتیں سامنے آئیں جبکہ گلگت بلتستان میں 33 اور آزاد کشمیر میں 17 کیسز سامنے آئے ہیں۔