پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 76398 ہوگئ

لاہور(نمائندہ آفتاب)ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 47 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1621 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 76398 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک سندھ میں 503 اور پنجاب میں کورونا سے 540 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 482 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 49، اسلام آباد 30 ، گلگت بلتستان میں 11 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کُل ٹیسٹ: 577،974
صحتیاب مریض: 27،110 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورت حال
آج بروز منگل ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 2051 کیسز اور 47 ہلاکتیں سامنے آچکی ہیں جن میں پنجاب سے 1610 کیسز 43 ہلاکتیں، بلوچستان 121 کیسز 2 ہلاکتیں، اسلام آباد 304 کیسز 2 ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے 16 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔