Buy website traffic cheap


پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 3469 ہوگئی

لاہور(نمائندہ خصوصی)ملک بھر میں آج کورونا وائرس سے مزید 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3469 ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی 50 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ 16 ہلاکتیں خیبرپختونخوا میں ہوئی ہیں۔اس کے علاوہ پنجاب اور سندھ میں 15،15 جب کہ گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ملک میں آج بروز پیر اب تک کورونا وائرس کے مزید 308کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور تین ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جو پنجاب سے رپورٹ ہوئیں۔

آج نئے کیسز میں سے پنجاب میں 304 کیسز 3 ہلاکتیں، اور اسلام آباد سے 4 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 3469تک جا پہنچی ہے۔