پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 25 روپے سے زائد اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد(ماینٹرنگ ڈیسک)حکومت نے کورونا وبا کی وجہ سے معاشی مسائل سے دوچار عوام پر پٹرولیم بم گرادیا اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 17 روپے سے 25.58 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلامیہ جاری کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 25.38 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں21.31 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 23.50روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں17.84 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزنہ کے اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت 74.52 روپے سے بڑھا کر 100.10روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت80.15 روپے سے بڑھا کر101.46 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 35.56 روپے سے بڑھا کر59.06 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 38.14 روپے سے بڑھا کر55.98 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

گزشتہ ماہ حکومت نے عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے تک کمی کی تھی۔ تاہم پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود اس کی عدم دست یابی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر وزارت پیٹرولیم و توانائی نے مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے پیٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی تحقیقات کا ا?غاز کی بھی کیا۔