رکن پنجاب اسمبلی کی کورونا میں مبتلا اہلیہ کو ڈینگی بھی ہوگیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی مظفر علی شیخ کی کورونا وائرس میں مبتلا اہلیہ کو ڈینگی بھی ہوگیا۔

حافظ آباد سے رکن پنجاب اسمبلی مظفر شیخ کے اہل خانہ کے مطابق ان کی اہلیہ کا 10 روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ میو ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں۔

اہل خانہ نے بتایا کہ ہسپتال انتظامیہ کو متعدد بار کمرے میں مچھروں کی شکایت کی لیکن انہوں نےمچھر مار سپرے نہیں کیا جس سے انہیں ڈینگی بھی ہو گیا ہے۔

اہل خانہ کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث مظفر علی شیخ کی اہلیہ کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔