Buy website traffic cheap


دنیا وہ دیکھنا شروع ہوگئی جو عمران خان دیکھ رہے تھے:اسد عمر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں کورونا کے مسئلے پر اجلاس ہوا جس میں حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے ایک دوسرے پر تنقید کا سلسلہ آج جاری رہا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس پینل آف چیئرپرسن کے رکن امجد علی خان کی زیر صدارت ہوا۔وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وبا نے پھیلنا ہے اور ہم نے اس کیساتھ چلنا ہے ، وزیراعظم عمران خان کا موقف تھا کہ لاک ڈاؤن سے بے روزگاری، بھوک اور معاشی بدحالی آئیگی، امریکا کی 40 ریاستوں نے لاک ڈاؤن میں نرمی اور لوگوں کو روزگار پر واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، دنیا کو وہ نظر آنا شروع ہو گیا جو عمران خان دیکھ رہے تھے۔

اسد عمر نے کہا کہ ہم مغرب کی اندھی تقلید نہیں کرتے، پاکستان میں وبائی بیماریوں کے ماہرین اور ڈیٹا سائنٹسٹ موجود ہیں انکی مدد سے ہم کام کر رہے ہیں، اللہ نے کرم کیا آج وبا بڑھنے کے باوجود حالات قابو سے باہر نہیں۔