Buy website traffic cheap

منی لانڈرنگ

” منی لانڈرنگ کرنے والوں کیساتھ مجرموں جیسا سلوک کیا جائے “

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم نے کہا ہے کہ قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں کی ستائش بند کرے، منی لانڈرنگ کرنے والوں نے ہماری قوم کو نقصان پہنچایا۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں کوئی پروٹو کول نہیں ملنا چاہیے، وقت آگیا ہے کہ قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں سے مجرموں جیسا سلوک کرے، منی لانڈر نگ کرنے والوں نے قوم کو غربت میں دھیکیلا، کہاں عوام کی دولت لوٹنے والوں سے خصوصی برتاو ہوتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں نے ہماری قوم کو نقصان پہنچایا، آج منی لانڈرنگ کرنے والے جمہوریت کے پیچھے پناہ لینا چاہتے ہیں۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے رات کو قوم سے خطاب بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ دو حکومتوں کے دور میں 24 ہزار ارب روپے کا قرض کیسے بڑھا ؟ اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔ انہوں نے اعلیٰ سطح انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان بھی کیا۔ وزیراعظم نے کہا ملک مستحکم ہوگیا، اب ان کے پیچھے جائیں گے، بلیک میل ہوں گے نہ ہی کسی کو این آر او ملے گا۔