Buy website traffic cheap

سپریم کورٹ

تحریکِ لبیک دھرنا کیس: سپریم کورٹ آف پاکستان میں ازخود نوٹس سماعت کیلیے مقرر

لاہور(ویب ڈیسک): فیض آبادتحریکِ لبیک پاکستان کے دھرنے کے متعلق سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس سماعت کیلیے مقررکردیا گیا ہے. جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 16 نومبر کوسماعت کرے گا.جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی دو رکنی بنچ کا حصہ ہیں. اٹارنی جنرل،سیکرٹری داخلہ،سیکرٹری دفاع،آئی جی اسلام آباد اور پیمرا کونوٹس جاری کردیے گئے ہیں. سپریم کورٹ نےالیکشن کمیشن سےٹی ایل پی کی بطورسیاسی جماعت رجسٹریشن کارکارڈ طلب کیا ہے.