Buy website traffic cheap


پرویزمشرف کی خصوصی عدالت کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور(ویب ڈیسک) غداری کیس کا فیصلہ سنانے والی خصوصی عدالت کی تشکیل کے خلاف پرویز مشرف کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے فیصلہ محفوظ کر لیا، آج ہی سنائے جانے کا امکان ہے.

غداری کیس کا فیصلہ سنانے والی خصوصی عدالت کی تشکیل کے خلاف پرویز مشرف کی درخواست پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں فل بنچ نے سماعت کی، وفاقی حکومت کی طرف سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان پیش ہوئے اور خصوصی عدالت کی تشکیل سے متعلق سمری اور ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا۔ انہوں نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ پرویز مشرف کے خلاف کیس بنانے کا معاملہ کبھی کابینہ ایجنڈے کے طور پر پیش نہیں ہوا۔ جسٹس مسعود جہانگیر نے اسفتسار کیا کہ کس تاریخ کو کابینہ کی میٹنگ ہوئی تھی۔ حکومتی وکیل نے کہا کہ 24 جون 2013 کو کابینہ کی میٹنگ ہوئی تھی۔ عدالت نے وکلائے طرفین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو آج سنائے جانے کا امکان ہے۔