Buy website traffic cheap

Donald Trump, New Dehli, Press Conference, PM Imran Khan, Kashmir Issue, Modi

” کشمیردیرینہ مسئلہ، عمران خان سے بہت اچھے تعلقات ہیں “

لاہور(ویب ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پریس کانفرنس میں ایک بارپھر مسئلہ کشمیر کا ذکرکرتے ہوئے بھارتیوں کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا ہے. انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے بہت اچھے تعلقات ہیں، مسئلہ کشمیر بہت پرانا معاملہ ہے. امریکہ پاکستان اوربھارت کے درمیان ثالثی کیلئے تیارہے.

نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر نے بھارت کی سرزمین پر پاکستان کے حق میں ایک اور بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان پرانا معاملہ ہے، پاکستان اوربھارت کےدرمیان مصالحت کیلئےتیارہوں، وزیراعظم عمران خان سے بہت اچھے تعلقات ہیں۔ نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، نریندرمودی کے ساتھ طالبان معاہدے پربات ہوئی، نریندرمودی بھی افغان معاہدے کے حق میں ہیں۔