Buy website traffic cheap

ٹرمپ

چین امریکی کاروں پر ٹیکس کی شرح کو کم کردے گا ، امریکی صدر ٹرمپ

لاہور(ویب ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین امریکی کاروں پر ٹیکس کی شرح کو 40 فیصد سے کم کردے گا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور چین کے صدور کے درمیان جی-20 سمٹ کے درمیان ملاقات کے ثمرات سامنے آنے لگے ہیں، چین نے امریکی مصنوعات پر ٹیکس ختم یا کم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین نے امریکا سے ایکسپور ٹ ہونے والی کاروں پر عائد 40 فیصد برآمدی ٹیکس کو کم کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے تاہم اس حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کی گئی اور نہ ہی چین کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے آیا ہے۔امریکی صدر اور چینی ہم منصب کے درمیان جی-20 سمٹ کے حاشیے میں اہم ملاقات کے دوران 90 دن کے لیے نئے ٹیکس کے اطلاق کو موخر کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا جب کہ دونوں رہنماﺅں نے ان 90 دنوں میں تجارتی تنازعات کو حل کرنے کے لیے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ امریکا اور چین نے ایک دوسرے پر عائد نئے ٹیکس معطل کردیے واضح رہے کہ رواں برس امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ میں شدت دیکھنے میں آئی ہے اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی برآمدی اشیاءپر ٹیکس عائد کرنے کا نہ رکنے والا محاذ کھول رکھا تھا۔