بنیادی صفحہ -> دنیا کی خبریں -> امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیدی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیدی

لاہور(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ جنگ چاہتا ہے تو یہ اس کا باضابطہ طور پر خاتمہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق : امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے جب کہ امریکا نے خلیج فارس میں اپنے مزید جنگی بیڑے تعینات کردیے ہیں تاہم ایران کا کہنا ہے کہ وہ امریکا سے جنگ کا خواہاں نہیں۔ اس صورتحال میں امریکی صدر کی جانب سے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو دوبارہ دھماکے سے گریز کیا جائے، اگر ایران جنگ چاہتا ہے تو اس کے نتیجے میں اس کا خاتمہ ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور حکومت میں امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام کے خاتمے کا ایک معاہدہ طے پایا جس کے بعد ایران پر عائد کچھ پابندیاں اٹھا لی گئی تھیں۔ تاہم گزشتہ سال امریکا نے اس معاہدے سے یکطرفہ طور پر دستبردار ہونے کا اعلان کیا جس کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے کو عیب دار قرار دیتے ہوئے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کیں جس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*