Buy website traffic cheap

استنبول (ماینٹرنگ ڈیسک) ترکی میں کورونا وائرس کی وجہ سے بند عجائب گھروں نے آن لائین خدمات شروع کر تے ہوئے ورچوئیل ٹور پروگرام کا آغاز کر دیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی میں کورونا وائرس کے خلاف اختیار کردہ حفاظتی تدابیر کے پیش نظر تمام عجاًئب گھروں نے عارضی طور پر اپنے دروازے زائرین کے لئے بند کر دئیے تھے تاہم فن کے پرستاروں کے لئے خدمات کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے عجائب گھروں نے آن لائین خدمات شروع کر دی ہیں۔

عجائب گھروں کے ورچوئیل ٹور پروگرام کی مدد سے نہ صرف ترکی کے بلکہ دنیا کے متعدد ممالک کے عجائب گھروں کے نوادرات کا قریب سے جائزہ لے کر ان کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔