Buy website traffic cheap

ٹوئٹر

وہ پاکستانی اداکارائیں جن کے ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالورز ہیں

لاہور(ویب ڈیسک): عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے شوبز کے ساتھ سوشل میڈیا میں بھی مقبولیت میں تمام ہم وطن اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔ماہرہ خان پاکستان کی موجودہ دور کی صف اول کی اداکارہ ہیں جنہوں نے مقبولیت میں تمام اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے وہ سوشل میڈیا پر بھی اتنی ہی مقبول ہیں جتنی وہ فن کے حوالے سے جانی جاتی ہیں۔ اس بات کا اندازہ ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لگایا جاسکتا ہے جس میں ان کے فالوورز کی تعداد دیگر اداکاراؤں سے زیادہ ہے۔ٹوئٹر پر ماہرہ خان کے فالوورز کی تعداد 1.77 ملین(17 لاکھ 70 ہزار) ہے جو کسی اور پاکستانی اداکارہ کے مقابلے سب سے زیادہ ہے۔ سوشل میڈیا پر بے تحاشا مقبولیت کی وجہ سے ہی ان کی ایک ٹوئٹ کی گونج پاکستان سے نکل کربھارت میں بھی سنائی دیتی ہے اور ماہرہ خان کی رائے کو پاکستان اوربھارت دونوں جگہ اہمیت دی جاتی ہے۔دوسرے نمبر پر جو اداکارہ ٹوئٹر پر سب سے زیادہ مقبول ہیں وہ 1.61 ملین (16 لاکھ ایک ہزار) فالوورز کے ساتھ ماورا حسین ہیں۔تیسرے نمبر ماورا کی بہن عروہ حسین ہیں جن کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 1.42 ملین(14 لاکھ 2 ہزار) ہے، اتنی بڑی تعداد میں فالوورز ہونے کے باعث عروہ حسین کی باتوں کو پاکستانی سوشل میڈیا کمیونٹی میں بہت اہمیت دی جاتی ہے۔اپنے دل فریب حسن اور دل آویز آواز کے باعث لاکھوں مداحوں کے دلوں کی دھڑکن مومنہ مستحسن کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 7 لاکھ 59 ہزار سے زائد ہے۔اداکارہ مہوش حیات بھی ٹوئٹر کے ذریعے اپنے چاہنے والوں سے رابطے میں رہتی ہیں اور انہیں فالو کرنے والے مداحوں کی تعداد 6 لاکھ 8 ہزار سے زائد ہے۔اداکارہ وینا ملک بھی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فعال ہیں وینا ملک سیاسی حالات خصوصاً پاک بھارت تعلقات پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کرتی ہیں اور ان کی ٹوئٹ بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگا دیتی ہے۔ وینا ملک کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار ہے۔ماڈل اور وی جے متھیرا بھی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سرگرم نظر آتی ہیں تاہم انہیں ٹوئٹر پر فالو کرنے والوں کی تعداد انتہائی کم ہے انہیں صرف 29 ہزار 200 افراد فالو کرتے ہیں۔