ٹویٹر نے بھی کورونا کیخلاف صارفین کو آگاہ کرنا شروع کردیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں پھیلنے والے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے احسن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے احتیاطی تدابیر اپنانے کے لیے مصافحہ کرنے اور ایک دوسرے سے دوری اختیار کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔اب حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے ایک نئی ایموجی متعارف کرائی گئی جو کہ صارفین کو کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ’ہاتھ دھونے‘ کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

اس ایموجی کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو چار ہیش ٹیگز کا استعمال کرنا ہوگا۔

1۔ HandWashing#

2۔ SafeHands#

3۔ HandWashChallange#

4۔ WashYourHand#

خیال رہے کہ حال ہی میں انسٹاگرام کی جانب سے نیوز فیڈ کے اوپری حصے پر ایک نیا حصہ بھی شامل کیا گیا ہے جہاں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور مقامی وزارتِ صحت کی جانب سے جاری کی جانے والی معلومات نظر آئے گی۔