بنیادی صفحہ -> ٹیکنالوجی -> ٹوئٹرانتظامیہ کا 6 ماہ سے غیرفعال اکاونٹس کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ٹوئٹرانتظامیہ کا 6 ماہ سے غیرفعال اکاونٹس کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر 6 ماہ سے غیر فعال صارفین ہوشیار ہو جائیں، انتظامیہ نے گیارہ دسمبر کی ڈیڈ لائن دے دی۔ لاگ اِن نہ کرنے کی صورت میں اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق :‌ ٹوئٹر انتظامیہ کی غیر فعال صارفین کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کی تیاری، سوشل میڈیا سائٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چھ ماہ سے غیرفعال صارفین کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔ انتظامیہ نے یوزرز کو گیارہ دسمبر کی ڈیڈ لائن دے دی۔ کریک ڈاؤن میں انتقال کرنے والے صارفین کے غیر فعال اکاؤنٹ بھی شامل ہونگے، سائٹ کے مطابق کریک ڈاؤن کی وجہ غیرفعال صارفین کے اکاؤنٹس کی پرائیویسی پالیسی اپ ڈیٹ نہ ہونا ہے۔ فرم کے مطابق دوسرے مرحلے میں ایسے لوگ شامل کیے جائیں گے جو لاگ اِن تو ہوتے ہیں لیکن پلیٹ فارم استعمال نہیں کرتے۔ ٹوئٹر کی جانب سے غیرفعال صارفین کو ای میل کے ذریعے وارننگ بھی دی جا رہی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*