بنیادی صفحہ -> ٹیکنالوجی -> یو اے ای ماہرین کا مریخ پر کھجور کے درخت اُگانے کا فیصلہ

یو اے ای ماہرین کا مریخ پر کھجور کے درخت اُگانے کا فیصلہ

لاہور: (ویب ڈیسک) یو اے ای نے مریخ پر کھجور کے درخت اُگانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایجنسی برائے فضائی علوم نے کھجور کی گٹھلیاں خلا میں روانہ کی ہیں۔ مہم کا مقصد جائزہ لینا ہے کہ خلا کے ماحول کا گٹھلیوں پر کیا اثر ہوتا ہے۔ سائنسی بنیادوں پر جائزہ لیا جائے گا آیا مریخ پر کھجور کے درخت اُگ سکتے ہیں یا نہیں۔

ماراتی ایجنسی برائے فضائی علوم نے کھجور کی گٹھلیاں بین القوامی خلائی مرکز سٹیشن روانہ کی ہیں۔ سائنسی تجربہ فضائی علوم کے ماہرین، امارات یونیورسٹی کے تحت غذائی اور زراعت کالج کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ اماراتی ماہرین کا کہنا ہے کہ کھجور کی گٹھلیاں امریکی ریاست فلوریڈا سے روانہ کیے جانے والے راکٹ سے بھیجی جائیں گی۔ یہ راکٹ فضائی سٹیشن کو خوراک پہنچانے جا رہا ہے۔ کھجور کی گٹھلیوں کو سپیس سٹیشن کی لیباریٹری میں جائرے کیلئے رکھا جائے گا تاکہ اندازہ لگایا جاسکے کہ کشش ثقل کی عدم موجودگی گٹھلیوں پر کیا اثر کر رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تجرباتی مرحلہ مکمل ہونے کے بعد گٹھلیوں کو دوبارہ زمین کی طرف روانہ کیا جائے گا تاکہ اسی طرح کے ماحول میں اگایا جائے اگر تجربہ کامیاب ہو گیا تو مریخ میں کھجور کے درخت اگانے میں مدد ملے گی۔ ماہرین کے مطابق دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے۔ ہم نے کھجور کے درخت کو اس لیے منتخب کیا کہ جدید امارات کے بانی شیخ زاید آل نہیان کو انتہائی عزیز اور محبوب تھا۔ اماراتیوں کے نزدیک درخت کی معنویت کو دیکھتے ہوئے نیا تجربہ کیا جا رہا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*