Buy website traffic cheap

غصہ

اسٹریس کم کرنے اورغصہ نکالنے کیلئے کمرہ متعارف

لاہور(ویب ڈیسک)جب آپ کو کسی پر غصہ آتا ہے اور آپ اس کو کچھ بھی نہیں کہہسکتے جس کی وجہ سے آپ اندار ہی انداراپنےغصہ سے پاگل ہورہے ہوتے ہیں مگر اب اگر آپ اپنا غصہ نکالنا چاہتے ہیں تو آپ چینی شخص جن مینگ سے ربتہکریں جس نے ایک ایسا کمرہ تیار کیا ہے جس پر آپ اپنا غصہ نکال سکتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق :25 سالہ جن مینگکا تعلق استعمال شدہ اشیاءفروخت کرنے والی دکانوں سے رابطہ ہے، جہاں سے انہیں ٹوٹی پھوٹی اشیاءمثلاً ٹی وی، ٹیلی فون، گھڑیاں، برتن، مجمسے، ساو¿نڈ ریکارڈر اور اسپیکرز وغیرہ کی سپلائی ملتی رہتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی توقعات سے بڑھ کر ماہانہ 600 کے قریب افراد ان کی دکان پر آتے ہیں، جو اس سے قبل ایک فیکٹری کا حصہ تھا، لیکن اب اسے ایک آرٹ ایریا میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ جن مینگ کے مطابق یہاں آنے والے افراد کی عمریں 20 سے 35 برس کے درمیان ہوتی ہیں، ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ یہ جگہ تشدد کے فروغ کے لیے نہیں بلکہ لوگوں کا اسٹریس کم کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔ جن مینگ کے مطابق ان کا منصوبہ ہے کہ ایک ایسا ہی اینگر روم کسی شاپنگ مال میں بھی کھولا جائے جہاں لوگ خریداری کے ساتھ ساتھ اپنا غصہ بھی نکال سکیں۔یہ انوکھی سروس صرف 23 امریکی ڈالر فیس کے عوض آدھے گھنٹے کے لیے حاصل کی جاسکتی ہے، جبکہ چار افراد کے گروپ کی صورت میں یہ رقم 75 امریکی ڈالر ہوجاتی ہے۔ واضح رہے کہ اینگر روم اس سے قبل امریکا اور دیگر ممالک میں بھی قائم ہیں، لیکن چین میں یہ تجربہ پہلی مرتبہ کیا گیا ہے۔

جاپان نے اولمپکس مہمانوں کی رہنمائی کےلیے حیرت انگیز چیزتیارکرلی
لاہور(ویب ڈیسک): اولمپک گیمز2020میں مہمانوں کی رہنمائی کیلئے مختلف زبانیں بولنے والے روبوٹس تیار کرلیے گئے۔ٹوکیو کے زیر زمین ریلوے اسٹیشنز پر انگریزی، جاپانی اور چینی زبان میں جواب دینے کی صلاحیت رکھنے والی آریسا کی خدمات حاصل ہوں گی، ملک میں عمررسیدہ افراد کی تعداد زیادہ اور شرح پیدائش کم ہونے کی وجہ سے افرادی قوت کا شکار جاپان نے اولمپک گیمز کے دوران ٹوکیو میں مہمانوں کی رہنمائی کیلئے تیار کیے جانے والے روبوٹ کو لڑکی کا روپ دیا ہے۔وہ نہ صرف مہمانوں کو ٹرینوں، راستوں اور تفریحی مقامات وغیرہ کے بارے میں معلومات فراہم کرے گی بلکہ اگر کوئی چاہے تو اس کے ساتھ تصویر بنوانے کیلئے بھی تیار ہوگی، اس روبوٹ کی کامیاب آزمائش ہوچکی اور وہ مقامی شہریوں کی بھرپور توجہ حاصل کررہی ہے۔