Buy website traffic cheap

اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی اہم قرارداد کثرتِ رائے سے منظور

لاہور(ویب ڈیسک): اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی پیش کردہ اہم قرارداد کثرتِ رائے سے منظورہوگئی ہے. تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی حمایت میں قرار داد پیش کی, جسے اتفاق رائے منظور کرلیا گیا۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا قرار داد میں مذاہب تہذیبوں کے درمیان بات چیت کو فروغ دینے پر زور دیا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کردہ پاکستانی میں کہا گیا ہے کہ مقصد کے حصول کےلئے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ تمام ممالک بین المذاہب ہم آہنگی کےلئے مزید اقدامات کریں۔

پاکستان کی سفارتی سطح پر بڑی کامیابی، امریکہ نے ایک دن میں ہی میں گھٹنے ٹیک کریوٹرن لے لیا
لاہور(ویب ڈیسک): نجی چینل نے دعوٰی کیا ہے کہ امریکی وزارتِ خارجہ نے پاکستان کا نام مذہبی آزادیوں کے متعلق بلیک لسٹ سے نکال دیا ہے. یادرہےکہ گزشتہ روزہی پاکستان کا نام واچ لسٹ سے بلیک لسٹ میں ڈالا گیا تھا جس کے بعد پاکستانی دفترخارجہ نے اس سخت ردِ عمل دیا اورامریکی حکام کو فیصلہ واپس لینے پر مجبورکردیا. تفصیلات کے مطابق امریکہ نے گزشتہ روز پاکستان کومذہبی پابندیوں کی خصوصی تشویشی فہرست میں شامل کر دیا تھا جس پر پاکستان کی جانب سے آج صبح جواب جاری کیا گیا جس میں امریکہ کے اس اقدام کو مکمل طور پر مسترد کرد یا گیا تاہم اب خبر آئی ہے کہ امریکہ نے پاکستان کو مذہبی پابندیوں کی خصوصی تشویشی فہرست سے استثنیٰ دے دیا ہے ۔ امریکی سفارتخانے کا کہناہے کہ پاکستان کو استثنیٰ اہم امریکہ قومی مفاد میں دیا گیا جبکہ یہ استثنیٰ امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے پاکستان کو دیا گیا ہے. یاد رہے کہ اس فہرست میں امریکہ کی جانب سے چین ، سعودی عرب اور انڈونیشاء علاوہ دیگر اور ممالک کو بھی شامل کیا گیا تھا تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ یہ استثنیٰ پاکستان کے علاوہ اور کس ملک کو دیا گیا ہے