Buy website traffic cheap


دنیا کا سب سے بڑا ادارہ اقوامِ متحدہ بھی شدید مالی مشکلات کا شکار

لاہور(ویب ڈیسک): دنیاکا سب سے بڑاادارہ اوراقوام عالم کانمائندہ یواین بھی کنگال ہوگیا، ادارے کے پاس ملازمین کو نومبرکی تنخواہیں دینے کے پیسے بھی نہیں۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگیوٹریس کا مالی معاملات دیکھنے والی ففتھ کمیٹی کے اجلاس سے گفتگوکرتے ہوئے کہناتھا کہ عالمی ادارے کے مالی حالات بہت خراب ہوچکے ہیں کیونکہ رکن ممالک میں سے بیشترنے اپنے حصے کی رقم جمع نہیں کروائی ہے۔

سیکرٹری جنرل کے مطابق جنرل اسمبلی اجلاس بھی ہنگامی بجٹ کٹوتی کے باعث ممکن ہوسکا، ادارہ اس قدرمالی بحران کا شکارہے کہ پروگراموں کی منصوبہ بندی اورامن فوج کیلئے بھی رقم نہیں ہے، اگرمالی معاملات بہترنہ ہوئے توملازمین کو نومبرکی تنخواہ ملنا بھی مشکل ہو جائیگی،سیکرٹری جنرل نے ان ممالک کو واجبات کی فوری ادائیگی کی درخواست بھی کردی جنہوں نے تاحال اپنے حصے کی رقم جمع نہیں کروائی ہے۔ سیکرٹری جنرل کا کہناتھاکہ ملازمین کی تعداد 30ہزارہے اور ادارے کو 230ملین ڈالرخسارے کا سامناہے،رقم بچانے کیلیے غیرضروری ملاقاتوں اورسفرپرپابندی عائد کردی گئی ہوئی ہے، 3اکتوبرتک 193رکن ممالک میں سے 128نے اپنے سال 2019کے واجبات اداکردیے ہیں جبکہ بقیہ ممالک نے تاحال رقم فراہم نہیں کی۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ رکن ممالک کے عطیات اورفنڈزسے چلایاجاتاہے، امن فوج کو ہٹانے کے بعد اقوام متحدہ کا 2018-2019کا بجٹ 5ارب40کروڑ ڈالرتھا۔