Buy website traffic cheap


یوم عاشور پر امن وامان یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کیا گیا ہے

لاہور(ویب ڈیسک): یوم عاشور پر امن وامان کی فضا ء یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کیا گیا ہے۔ مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے چار درجاتی حصار بنانے کیلئے ہدایات دی گئی ہیں۔ پنجاب حکومت نے عزاداروں کی سہولت اور سکیورٹی کیلئے بہترین اقدامات کئے ہیں۔ دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش کر رہا ہے۔ سب نے مل کر دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہے۔ اتحاد، اتفاق اور مذہبی ہم آہنگی کا فروغ وقت کا تقاضاہے۔ یوم عاشور پر وضع کردہ سکیورٹی پلان پر 100فیصد عملدرآمدیقینی بنایا جائے گا۔ کابینہ کمیٹی برائے امن وامان وضع کردہ پلان پر عملدرآمد کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ جاری رکھے۔
مجالس اور جلوسوں کے اختتام پذیر ہونے تک پولیس فورس اور متعلقہ عملہ ڈیوٹی پر موجود رہے۔ موجودہ حالات میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔ فرائص کی ادائیگی میں مصروف پولیس فورس اور دیگر عملے کیلئے کھانے پینے کے بہترین انتظامات ہونے چاہئیں۔ گزشتہ برسوں سے بڑھ کر سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔