Buy website traffic cheap


سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا دورہ لاہور ؛ سکیورٹی کے سخت انتظامات

لاہور(ویب ڈیسک)‌ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوٹریس 16 فروری کو لاہور کا دورہ کریں گے – جس کو مدنظر رکھتے ہوئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں –

تفصیلات کے مطابق : سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوٹریس لاہور میں متعدد پروگرامز میں شرکت کریں گے – جس کو مد نظر رکھتے ہوئے سربراہ لاہور پولیس نے ڈی آئی جی آپریشنز کو ضروری ہدایات جاری کیں اور سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کرنے کا کہا ہے – انتونیو گوٹریس LUMS کے دورے کے بعد سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ پولیو مہم کا بھی افتتاح کریں گے –