Buy website traffic cheap


عید سے قبل ایئر لائنز نے اپنے کرایوں میں اضافہ کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) عید سے قبل ہی ایئر لائنز نے اپنے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کے باعث مسافروں کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے کیلئے پہنچنے میں مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق : ایئر لائنزکے کرایوں میں اضافے کی وجہ عالمی منڈی میں ایوی ایشن فیول کی قیمتوں میں اضافہ بتایا جارہاہے ۔ تاہم یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ لاہور سے کراچی کا یک طرفہ کرایہ 14 ہزار سے بڑھ کر 31 ہزار سے بھی تجاوز کر گیا ہے تاہم نجی ایئر لائن ایئر بلیو کا دو طرفہ ٹکٹ 32 ہزار پانچ سو روپے تک پہنچ گیاہے ۔ اس کے علاوہ سیرین ایئر لائن کا دو طرفہ کرایہ 39 ہزار روپے تک بتایا جارہاہے ۔کرایوں میں اضافے کی ایک وجہ ڈالر کی قدر میں اضافہ بھی بتایا جارہاہے ۔