بنیادی صفحہ -> پاکستان کی خبریں -> عوام کیلئے بری خبر : بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز

عوام کیلئے بری خبر : بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز

لاہور(ویب ڈیسک)‌ مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ بجلی ایک روپے 23 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔

تفصیلات کے مطابق : نیپرا کے مطابق درخواست فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ سی پی پی اے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ فروری میں کل 6 ارب 68 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی اور اس پر لاگت 32 ارب 61 کروڑ رہی۔درخواست میں بتایا کہ فروری میں کوئلے پر 17.46 فیصد، فرنس آئل پر 1.68 فیصد، گیس سے 23.85 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 16.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔درخواست کے مطابق فروری کیلئے فی یونٹ بجلی فیول لاگت کا اوسط تخمینہ 3.97 روپے تھا اور بجلی کی پیداوار پر فی یونٹ اوسط لاگت 5 روپے 20 پیسے رہی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*