Buy website traffic cheap


امریکا نے 60 سے زائد پاکستانیوں کو ملک سے نکالنے کا اعلان کردیا

لاہور(ویب ڈیسک) امریکا نے 60 سے زائد پاکستانیوں کو مخلتف قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں ملک بدر کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق : امریکا کی جانب سے جن پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا گیا اُن پر ویزا قوانین سمیت مختلف قوانین کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکا سے نکالے جانے والے پاکستانیوں پر مجرمانہ الزامات بھی ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس سے خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستانیوں کو اسلام آباد لایا جائے گا۔