بنیادی صفحہ -> دنیا کی خبریں -> امریکی تاریخ میں پہلی باردومسلم خواتین الیکشن جیت کرکانگریس کا حصہ بن گئیں

امریکی تاریخ میں پہلی باردومسلم خواتین الیکشن جیت کرکانگریس کا حصہ بن گئیں

لاہور(ویب ڈیسک): امریکی تاریخ میں پہلی دومسلم خواتین الیکشن جیت کانگریس کا حصہ بن گئیں. امریکہ میں ہونیوالے مڈٹرم الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے. تازہ ترین اطلاعات کے مطابق دو مسلم خواتین راشدہ طلائب اورالہان عمراپنی نشستیں جیت گئیں ہیں. دونوں مسلم خواتین کا تعلق ڈیموکریٹ پارٹی سے ہے. راشدہ طلائب مشی گن سے جبکہ الہان عمرمنی سوٹا سے منتخب ہوئی ہیں. فلسطینی نژادامریکی خاتون راشدہ طلائب کے مقابلے میں ری پبلکن کاکوئی امیدوارنہیں تھا جبکہ ایرانی نژاد امریکی خاتون الہان عمرنے مجموعی طورپر 72 فیصد ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی. اس کے علاوہ تاریخ میں‌پہلی مرتبہ ایک افریقی خاتون بھی کانگریس کا حصہ بنی ہیں اور وہ امریکی ریاست میساچیوسٹس سے جیتی ہیں.

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*