Buy website traffic cheap

ممبئی حملوں

امریکا کا ممبئی حملوں کے ملزمان کی گرفتاری پر 50 لاکھ ڈالرکے نئے انعام کا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک): امریکا نے ممبئی حملوں کے ملزمان کی گرفتاری پر 50 لاکھ ڈالرکے نئے انعام کا اعلان کردیا ہے. تفصیلات کے مطابق ممبئی حملوں کے دس سال مکمل ہونے پرامریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیونے ردِ عمل دیتے ہوئے کہاہے کہ ابھی تک اس کے ذمہ دران کو سزانہیں دی گئی . ملزمان کو سزا نہ ملنا ہلاک ہونے والوں کے ورثا کی توہین ہے.تمام ممالک بالخصوص پاکستان سلامتی کونسل کی پابندیوں پر عمل کریں. یادرہے کہ حافظ محمد سعید کی گرفتاری پر ایک کروڑ ڈالر انعام کا اعلان کیا گیا تھا اور حافظ عبدالرحمان مکی کی گرفتاری پر20 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا گیا تھا.