بنیادی صفحہ -> دنیا کی خبریں -> امریکہ نے ایران کیخلاف معاشی پابندیوں پر 8 ممالک کو استثنٰی دیدیا

امریکہ نے ایران کیخلاف معاشی پابندیوں پر 8 ممالک کو استثنٰی دیدیا

لاہور(ویب ڈیسک): امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ان آٹھ ممالک کا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے ایران پر پابندیوں میں انہیں استثنی دینے کا دفاع کیا ہے۔ ان ممالک کو وقتی طور پر پابندیوں سے مستثنی قرار دیا گیا ہے تاکہ وہ ایران سے تیل خرید سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ان آٹھ ممالک نے ایران کے ساتھ تعاون اور اس سے تیل کی خرید میں بہت حد تک کمی کر دی ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان آٹھ ممالک میں امریکی اتحادی اٹلی، جاپان اور جنوبی کوریا بھی شامل ہیں جبکہ ترکی کو بھی چھوٹ دی گئی ہے۔وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ ایران پر لگنے والی یہ پابندیاں اس پر لگائی جانے والی اب تک کی سخت ترین پابندیاں ہوں گی۔ ان پابندیوں کا نشانہ ایران اور اس کے ساتھ تجارت کرنے والی تمام ریاستیں ہوں گی۔امریکی فیصلے کے تحت سن 2015 کے جوہری معاہدے کے بعد جو پابندیاں ختم ہوئی تھیں وہ دوبارہ عمل میں آ جائیں گی۔تمام آٹھ ممالک کو وقتی طور پر ایران سے تیل کی خریداری کے لیے ان پابندیوں سے چھوٹ دی گئی

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*