Buy website traffic cheap

ٹرمپ

ٹرمپ انتظامیہ پاکستان پر مہربان ہوگئی

لاہور(ویب ڈیسک): معروف انگریزی اخبارنے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کا نام نیشنل سیکیورٹی تھریٹ لسٹ (NSTL) سے خارج کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں کہا گیاہے کہ امریکہ قونصل برائے خارجہ امور نے پاکستان کا نام نیشنل سیکیورٹی تھریٹ سے نکالا ہے ،اس فہرست میں ان ممالک کے نام شامل کیے جاتے ہیں جو کہ امریکہ کے تھینک ٹینک کے نظر یے میں قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہوتے ہیں تاہم امریکی تھینک ٹینک کے مطابق اب پاکستان امریکہ کی قومی سلامتی کیلئے خطرہ نہیں ہے . انگریزی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے جب پاکستان کو نیشنل سیکیورٹی تھریٹ لسٹ میں شامل نہیں کیا گیاہے ۔