Buy website traffic cheap


امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

لاہور(ویب ڈیسک) امریکہ نے ایٹمی تنازع پر عائد اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی پر شمالی کوریا کا کارگو جہاز اپنے قبضے میں لے لیا، جہاز میں 3 ملین ڈالر مالیت کا کوئلہ موجود ہے, یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ امریکہ نے پابندیوں کی خلاف ورزی پر شمالی کوریا کا جہاز پکڑا ہے جس سے تعلقات مزید بگڑنے کا خدشہ ہے ۔

تفصیلات کے مطابق : امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا باربردار جہاز قبضے میں لے لیا گیا ہے جس میں تین ملین ڈالر مالیت کا کوئلہ موجود ہے، حکام کے مطابق کارروائی شمالی کوریا کی جانب سے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی پر کی گئی،امریکا نے کہا ہے کہ اس نے شمالی کوریا پر عائد بین الاقوامی اقتصادی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر اس کا ایک مال بردار جہاز پکڑ لیا ہے۔امریکی حکام کے مطابق عالمی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر کوئلہ لے جا رہا تھا، شمالی کوریا نے گزشتہ دنوں درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے دو میزائلوں کا تجربہ کیا تھا۔

واضح رہے شمالی کوریا اور امریکہ کے مابین ایٹمی معاہدہ طے پانے کے قریب تھا کہ صدر ٹرمپ اور کم جونگ ان کے مابین ملاقات میں اختلاف پیدا ہو گیا جس کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں۔