Buy website traffic cheap

دورہ

امریکی وزارتِ خارجہ کی اہم ترین شخصیت کل پاکستان کا دورہ کریگی

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں برف پگھلنے لگی۔ذرائع کے مطابق امریکی قائم مقام نائب وزیر خارجہ ہینری اینشر پاکستان کا دورہ کریں گی۔ امریکی قائم مقام نائب وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلی سطح امریکی وفد جمعرات سے پاکستان کا دورہ کریگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تجارت، توانائی، انویسٹمنٹ اور دیگر شعبوں میں تعاون کے لیے دوطرفہ مذاکرات ہونگے۔ ہینری اینشر وزارت تجارت، خزانہ، داخلہ اور دفتر خارجہ کے اعلی حکام سے مذاکرات کریں گے۔امریکی وفد کراچی کا بھی دورہ کرے گا۔ کراچی میں امریکی وفد چیدہ چیدہ کاروباری شخصیات سے پاک امریکہ تجارت پر تبادلہ خیال کرے گا جبکہ تجارت معیشت میں تعاون سمیت سرمایہ کاری پر غور کیا جائے گا۔